Tuesday, September 29, 2020

Diya Mirza Talking about Pakistani celebrities

حال ہی میں اداکارہ دیا مرزا نے اپنی نئی ویب سیریز ’’کافر‘‘ کی لانچنگ تقریب کے دوران پاکستانی فنکاروں پرلگائی جانے والی پابندی کے خلاف آواز اٹھائی ہے اوراس پابندی کو دونوں ممالک کے لیے نقصان دہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پابندی سے ہم دنیا کو یہ بتارہے ہیں کہ بھارت کتناخوفناک ہے۔دیا مرزا نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانے پر بھارت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فن ہمیشہ خوف کے ہاتھوں متاثرہوتا ہے اوراسے خوف سے نقصان پہنچتا ہے لیکن خوف ہی کی وجہ سے آرٹ دوبارہ متحد و توانا ہوتی ہے۔ مجھے یقین ہے ہم پر تھوپے گئے تعصبات صرف ہمیں ہی اپنے ہمسایوں سے دور نہیں کریں گے، بلکہ ہمارے ہمسایوں کو بھی ہم سے دور کردیں گے، دیا مرزا نے کہا، اور ہم نے خود کو رابطے اور تبادلے کے موقعے سے محروم کردیا ہے۔ ہم دنیا کو صرف یہ دکھا رہے ہیں کہ ہم کتنے بھیانک ہیں۔واضح رہے کہ دیا مرزا اپنی نئی ویب سیریز’’کافر‘‘ میں پاکستانی خاتون کا کردار ادا کررہی ہیں جسے اس کے بچے کے ساتھ قیدی بنالیا جاتا ہے تاہم اس قید سے رہائی حاصل کرنے میں ایک صحافی ان کی مدد کرتا ہے۔

Adnan Sami Twitter hack