نوجوان نے اداکارہ زرین خان کے جسم پر ایسی جگہ ہاتھ لگادیا کہ اداکارہ نے تھپڑوں کی بارش کردی، ویڈیو وائرل

0
34

نیو دھلی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ بولڈ اداکارہ زرین خان نے اس وقت ایک نوجوان کی پٹائی کردی جب اس نوجوان نے اداکارہ کو رش میں ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ اداکارہ زرین خان بھارت کے شہر اورنگ آباد میں ایک سٹور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرکے واپس جارہی تھیں کہ اسی دوران انہیں مداحوں نے گھیر لیا۔ ہزاروں کی تعداد میں موجود نوجوانوں کا کنٹرول سکیورٹی کے بس میں نہ رہا اور زرین خان کا گاڑی تک پہنچنا مشکل ہوگیا۔ نوجوانوں کے رش میں پھنسی زرین خان کو مختلف اطراف سے ہراساں کرنے کی کوششیں کی گئیں اور جب ان کا پیمانہ صبر لبریز ہوگیا تو انہوں نے پیچھے موجود نوجوان پر تھپڑوں کی بارشین کردی۔زرین خان کے ساتھ پیش آنے والے

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر واعرل ہوگئی ہے۔ اداکارہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کبھی کبھار معاملات کو اپنے ہاتھوں میں لینا ضروری ہوتا ہے، پھر کچھ اور سوچا نہیں جاسکتا۔ ایک خاتون ہونے کی حیثیت سے میں نے ہمیشہ یہی سوچا ہے کہ جو بھی مجھے ہراساں کرنے کی کوشش کرے گا تو میں اسے وہیں سبق سکھا دوں گی۔ اداکارہ زرین خان نے کہا کہ ان کے اداکارہ ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی بھی انہیں چھیڑ سکتا ہے۔ کسی کو حق نہیں کہ وہ انہیں نامناسب انداز میں ہاتھ لگائے، میں ایک عورت ہوں، اور ہر عورت کو یہ حق ہے کہ وہ اپنی مرضی سے زندگی گزارے اپنی مرضی سے کپڑے پہنے اور کام کرسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here