سرگردھا میں ایک شخص نے پولیو کے قطرے پلانے والی خواتین سے انتہائی گری ہوئی اور شرمناک حرکت کر ڈالی

0
132

سرگودھا(آ ئی این پی) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں ایک شخص نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرتے ہوئے پولیو ٹیم کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ جمعرات کوپولیس کے مطابق سرگودھا شھر کے علاقے کوٹ راجہ میں پولیو ٹیم قطرے پلانے میں مصروف تھی کہ شمشیر نامی ایک شخص نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا اور صرف یہی نہیں

قانونی کارروائی کی دھمکی پر مذکورہ شخص اور اس کے گھر والوں نے پولیو ٹیم کی دو خواتین رضاکاروں سے بدتمیزی کی گالی گلوچ کی، انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور کچھ دیر کے لیے کمرے میں بند بھی کردیا،پولیس نے 5 ملزمان کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کردیا تفتیش بھی شروع کردی، تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی سکی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here