عورتوں کی عمر مردوں سے زیادہ کیوں ؟ سائنسدانوں نے راز فاش کردیا

0
58

کیلیفورنیا ” 24 نیوز ” عورتوں کی عمر مردوں سے زیادہ کیوں ہوتی ہے؟سائنسدانوں نے اس سوال کا جواب دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سائنسدانوں نے اس سلسلے میں چوہوں پر تحقیق کے بعد پتا لگایا کہ عورتوں کی زیادہ عمر کا راز کیا ہوسکتا ہے؟ معلوم ہوا کہ یہ راز دوسرے (ایکس)  کروموسوم میں چھپا ہے، خواتین میں دو ایکس (X)کروموسومز ہوتے ہیں جبکہ مردوں میں ایک ایکس اور ایک ’وائی (Y) کروموسومز  موجود ہوتا ہے۔

ماہرریسرچ ٹیم کی سربراہ ڈینہ ڈوبل کا کہنا تھا کہ ’ایکس‘ کروموسوم میں کئی ایسے جینز ہوتے ہیں جو دماغ سے منسلک ہوتے ہیں اور انسان کی بقاءکے لیے ناگزیر ہوتے ہیں چونکہ عورتوں میں دونوں کروموسومز (ایکس) ہوتے ہیں لہذا عورتوں کی عمر مردوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔ مردوں میں موجود دوسرا ’وائی‘ کروموسوم بقاءسے تعلق نہیں رکھتا چنانچہ ان کی عمر صرف ایک ایکس کروموسوم پر منحصر ہوتی ہے۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here