واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لیۓ بری خبر

0
42

پیغام رسانے کی مقبول ترین ایپ کیشن واٹس ایپ میں صارفین کی چیٹ عجیب طور پر غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ مختلف لوگوں کی جانب سے شکایات سامنے آئی ہیں کہ از خود چیٹ ہسٹری غائب ہو رہی ہے اور تمام تر ممکنہ کوششوں کے باوجود غائب شدہ چیٹ ریکور نہیں ہوسکی۔ ایک شخص نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ جب انہوں نے صبح واٹس ایپلیکیشن کا ان بکس دیکھا تو 2 سے تین چیٹ ڈیلیٹ تھیں۔مذکورہ صارف نے بتایا کہ 25 ای میلز کرکے واٹس ایپ کو شکایت سے آگاہ کیا گیا مگر کوئی فایدا نہیں ہوا جب کہ صارف کی اس شکایت کو معروف ٹیکنالوجی ویب سائٹ ویب

بی ٹا انفو نے بھی اپنے پلیٹ فارم پر شیئر کیا۔واٹس ایپ استعمال کرنے والے کئی صارفین نے ٹوئٹر پر چیٹ ہسٹری کے غائب ہونے پربات کرتے ہوئے کہا کہ از خود چیٹ کا غائب ہونا ھیرانکن کن ہے اور اس پراسراریت پر کمپنی کا ردعمل نہ آنا مایوس کن ہے۔گزشتہ برس اگست میں واٹس ایپ نے اعلان کیا تھا کہ ایک نئی شراکت داری کے تحت ایپلیکیشن میں موجود تمام ڈیٹا ڈرائیو اکاونٹ میں بیک اپ کے طور پر موجود رہے گا اگر ایک سال تک اکاؤنٹ اپ ڈیٹ نہ کیا گیا تو از خود گوگل ڈرائیو سے تمام مواد ڈیلیٹ ہوجائے گا۔ڈیٹا ضائع ہونے کی ایک وجہ بیک اپ اکاؤنٹ کا معاملہ بھی ہوسکتا ہے تاہم لوگوں کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ کسی خرابی کی وجہ سے ہی ہورہا ہے اور واٹس ایپ کو اس خرابی کو جلد از جلد ختم کرنا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here