پیٹ کی چربی سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں تو آسان سا عمل کریں

0
87

Weaght Loss Tips in Urdu, How To Weaght Loss Very Fast in Urdu By Shan Ali TV

برمنگھم:(مانیٹرنگ ڈیسک) سخت ورزش اگر روزانہ کے طور پر ایک گھنٹہ بھی کی جائے تو ہفتہ وار سات گھنٹے بنتے ہیں۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ اس سے کئی ذیادہ وقت بغیر ورزش کے گزرتا ہے۔ اگر آپ موٹاپے سے واقعی نجات پانا چاہتے ہیں تو اس باقی وقت میں متحرک اندازِ زندگی کو اپنائیں اور پھر چاہے روزانہ مختصر سی ہلکی پھلکی ورزش کرلیہ کریں، مثال کے طور پر آپ بچوں کے ساتھ کھیل

کود کرسکتے ہیں یا دوستوں کے ساتھ واک کرسکتے ہیں، روزانہ ضرورت کے مطابق چھ سے آٹھ گھنٹے نیند ضرور کریں، کیونکہ نیند کی کمی کی وجہ سے چربی جمع کرنے والے ہارمون متحرک بھی ہوجاتے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ پروٹین اور فائبر والی غذائیں استعمال کیا کریں یعنی بغیر چربی کے گوشت، سبزیاں، پھل اور گری دار میوہ جات استعمال کیا کریں، پانی کے وافر استعمال کے بغیر آپ جسم کی چربی کم نہیں کرسکتے۔ تو لہٰذا روزانہ ضرورت کے مطابق پانی ضرور پیا کریں۔ جسمانی کوشش کے ساتھ ذہنی کوشش بھی ضروری ہے، روزانہ مراقبہ کریں اور یہ یاد رکھیں کہ ذہنی سکون کیلئے عبادات نمازوں میں باقاعدگی سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here