پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی مظہرعباس راں انتقال کر گئے

0
53

پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی مظہرعباس راں رضائے اللہی سے انتقال کر گئےلاہور:(16 جنوری 2019) پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی مظہرعباس راں انتقال کرگئے، انہیں گذشتہ روز پنجاب اسمبلی میں دل کا دورہ ہوا تھا۔ رپورٹ کے مطابق مظہر عباس راں کی گذشتہ روز پنجاب اسمبلی میں طبیعت خراب ہو گئی تھی، انہیں ریسکیو 1122 کے کے ذریعے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ڈاکٹرز کے مطابق مظہر راں کا انتقال ہارٹ اٹیک کے باعث ہی ہوا، خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی میت ملتان منتقل کی جارہی ہے، مظہر عباس راں حلقہ پی پی 218 ملتان سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے، مرحوم وزیر خارجہ شاہ محمود کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔وزیر قانون راجہ بشارت نے مظہر عباس راں کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم پنجاب اسمبلی کے سینئر ممبر تھے،انہوں نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس مظہر عباس راں کی وفات کے باعث تلاوت قرآن پاک کے بعد ملتوی کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور حکومت کی جانب سے مرحوم کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتا ہوں اور افسوس کا اظھار کرتا ہوں، اللہ رب العزت مظہر عباس راں کے درجات بلند کرے اور انھیں جنت میں اعلی مقام عطا کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here