ائیر انڈیا سمیت کئی بھارتی ادارے برائے فروخت دستیاب قیمت جان کر آپ حیران ہوجائینگے

0
50

Indian Department for Sale including Air India

نیو دہلی(آئی این پی) بھارتی حکومت نے یکم اپریل سے شروع ہونے والے آئندہ مالی سال میں 11 ارب 21 کروڑ ڈالر کی رقم اکٹھی کرنے کی وجہ سے حکومتی اثاثے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، انڈین قومی ائیر لائن کیساتھ ساتھ ساتھ ٹیلی کمیونکیشنز کنسلٹنٹس انڈیا، انڈین ریلوے اور دیگر ماتحت ادارے مثلن آئی آر سی ٹی سی، ریل ٹیل کارپوریشن انڈیا اور نیشنل سیڈز کارپوریشن بھی شامل ہیں، بدھ کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی حکومت نے یکم اپریل سے شروع ہونے والے آئندہ

مالی سال میں 11 ارب 21 کروڑ ڈالر کی رقم جمع کرنے کے لیے حکومتی اثاثے بیچھنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بجٹ کی معلومات رکھنے والے سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ ہدف موجودہ مالی سال کے ہدف کے برابر ہے جس کے حصول کے لیے قومی انڈین ایئر لائن ایئر انڈیا کی نجکاری اور 3 ریاستی بڑے اداروں کو ضم کرکے ایک کمپنی کی شکل میں فروخت کرنے کا اراداہ کرلیا ہے۔

اس کے علاوہ اس میں ایکسچینج ٹریڈ فنڈ کی مد میں تقریبا 20 ریاستی اداروں کے یونٹس کی فروخت بھی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا میں میڈیکل چیک اپ کے لیے پھنچے بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی یکم فروری کو عبوری بجٹ پیش کرکے ان اہداف کا اعلان کریں گے۔

اس حوالے سے حکومت متعدد ریاستی اداروں کے حصص بھی عوام کو فروخت کرنے کے لیے پیش کرسکتی ہے۔ ان ممکنہ اداروں میں ٹیلی کمیونکیشنز کنسلٹنٹس انڈیا، انڈین ریلوے اور دیگر ماتحت ادارے مثلا آئی آر سی ٹی سی، ریل ٹیل کارپوریشن انڈیا اور نیشنل سیڈز کارپوریشن بھی شامل ہیں۔دوسری جانب حکومت نے 3 ریاستی جنرل انشورنس کمپنیز، اوریئنٹل انشورنس، نیشنل انشورنس اور یونائیٹڈ انشورنس شامل بھی ہیں، انکو ضم کرکے ایک کمپنی کی شکل میں ڈھالنے کا منصوبہ بھی تشکیل دیا ہے۔
قیمت جان کر آپ حیران ہوگئے ہونگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here