گورنر تبوک کا وزیراعظم عمران خان کو سونے کی کلاشنکوف کا تحفہ

0
85

گورنر تبوک کا پاکستان وزیراعظم عمران خان کو سونے کی کلاشنکوف کا تحفہ سلام آباد (15 جنوری 2019) سعودی عرب کے صوبہ تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیزسعود نے وزیراعظم عمران خان کو سونے کی کلاشنکوف تحفہ میں دی ہے نایاب پرندے تلوار شکار کیلئے آئے ہوئے تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیزآل سعود نے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی تھی جس میں دوطرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ ملاقات کے بعد گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان نے وزیراعظم عمران خان کو بیش قیمت گولڈ پلیٹڈ کلاشنکوف بطور تحفہ پیش کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے قیمتی تحفہ دینے پرگورنر تبوک کا شکریہ ادا کیا۔ بعدازاں گورنر تبوک تلور کا شکار کھیلنے چاغی پہنچے جہاں دالبندین ایئرپورٹ پروزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سمیت دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ سعودی شہزادہ کیلئے یک مچھ کے قریب صحرائی علاقہ میں کیمپ قائم کیا گیا ہے جہاں وہ تلور کا شکار کریں گے۔ گورنر تبوک کا عمران خان کو سونے کی کلاشنکوف کا تحفہ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here