فاف ڈوپلیسی نے پاکستان میں سکیورٹی کو شانداراور زبردست قرار دیدیا

0
24

جوہانسبرگ (24 نیوز) جنوب افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے پاکستان کو  بین الاقوامی کرکٹ کیلئےمحفوظ ملک قرار دے دیا۔ جنوب افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی کہتے ہیں کہ بطورورلڈ الیون کپتان دورہ پاکستان محفوظ اور سکیورٹی ز بہترین اور زبردست تھی۔ دورہ پاکستان میں شاندار سیکیورٹی دیکھی سفرکرنے سے قبل ذہن میں بہت سوالات تھے مگر وہاں سب ٹھیک تھا۔   پاکستان میں بلٹ پروف ٹرک، کھلاڑیوں کے چہروں پر ماسک اور  چھتوں پر بیٹھے سنائپرز ”ماہر نشانہ بازوں” کو  دیکھ کر ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے کسی ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ چل رہی ہو۔  پاکستانی شائقین کرکٹ کا جوش و جذبہ الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے وہ کرکٹ کو پاکستان میں واپس لانے کیلئے بے تاب اور بیچین ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here