ڈاکٹر شاہد مسعود کا جیل میں انتقال ، سوشل میڈیا پر وائرل خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

0
55

Dr. Shahid Masood Died in Jail

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاکٹر شاہد مسعود جیل میں انتقال کر گئے ، سوشل میڈیا پر وائرل خبروں کی حقیقت آخر کار سامنے آگئی۔ پاکستان کی کچھ چھوٹی ویب سائٹس اور معمولی سوشل میڈیا پیجز پر سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کے انتقال کی خبریں گردش کرتی نظر آرھی ہیں تاہم اس حوالے سے جب شان علی ٹی وی نے تحقیق کی تو پتہ چلا کہ ایسی تما م خبریں جھوٹی ہیں اور ڈاکٹر صاحب اللہ کے فضل و کرم سے حیات ہیں ۔ دوسری جانب سابق ایم ڈی پی ٹی و ی ڈاکٹر شاہد مسعود کی ٹیسٹ

رپورٹ میں فالج کے ہلکے حملے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ پمز ہسپتال میں ڈاکٹر شاہد مسعود کے ایم آر آئی سمیت متعدد اور تمام ٹیسٹ کیے گئے۔ ان کا علاج شروع کر دیا گیا ہے اور ان کے دل کی دھڑکن کی نگرانی کیلئے الیکٹرانک کارڈیک مانیٹر مشین بھی نصب کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دماغ میں خون کا لوتھڑا جمنے سے فالج کا ہلکا سا اٹیک ہوا ہے، لوتھڑا دل کی شریان سے باہر نکل گیا۔

پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کے مزید ٹیسٹ اور چند دن مزید زیر نگرانی رکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here