جنسی ہراساں کرنے کے واقعات پرکاجول بھی پھٹ پڑیں

0
104

Bollywood Actress Kajol Says About #MeToo

Ajay Devgan New Movie Total Dhamal Review

مبئی (ویب ڈیسک )بھارت میں ابھری ہوئی می ٹو مہم کا سہارا لیتے ہوئے کئی خواتین سامنے آئیں اور اپنی کہانیاں بتائیں، جس پر بولیوڈ شخصیات نے اپنی رائے کا بھی اظہار کیا اور اب اداکار اجے دیوگن نے بھی اس معاملے پر اپنی خاموشی توڑ دی۔ایک ایونٹ کے موقع کے دوران میڈیا نے اجے دیوگن سے سوال کیا کہ کیا انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ می ٹو کی کہانیوں کی وجہ سے لوگ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا حصہ بننے سے گھبرائیں سکتے ہیں، تو اس پر اداکار اجے دیوگن کا کہنا تھا کہ ہر جگہ اچھے برے دونوں طرح کے لوگ ہوتے ہیں، اچھا ہے کہ می ٹو مہم کا سہارا لیتے ہوئے خواتین

اپنی کہانیاں سامنے لا رہی ہیں، لیکن اس بات کا خیال بھی ضروری رکھیں کہ مہم کے آگے بڑھتے جہاں کئی سچی کہانیاں سامنے آئیں گی، وہیں کوئی اس کا غلط استعمال تک بھی کرسکتا ہے، اس لیے تحقیقات بھی ضروری ہے‘۔اجے دیوگن نے مزید کہا تھا کہ ’جب لوگ اس می ٹو مہم کا فائدہ اٹھانا شروع کردیں گے، تو اس کے اصل مقصد کو نقصان پہنچ سکتا ہے، ہر انسان برا نہیں ہوتا، اور ہر انسان اچھا نہیں ہوتا، لیکن اگر ہم صرف ایک طرفہ کہانی دکھائیں گے تو آگے کی نسل اس انڈسٹری کا حصہ بننے سے خوفزدہ ہوسکتی ہیں۔

اس دوران اجے دیوگن کی اہلیہ اداکارہ کاجول کا بھی کہنا تھا کہ ’اب ہر شخص کے پاس طاقت ہے کہ وہ سامنے آکر اپنی بات دوسرے لوگوں تک پہنچائے، سوشل میڈیا کے اس دور میں ہر کسی کو انصاف مل سکتا ہے۔

کام کے حوالے سے بات کی جائے تو اجے دیوگن اس وقت اپنی نئی فلم ’ٹوٹل دھمال‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کا ٹریلر بھی ریلیز ہوچکا ہے۔

اس کامیڈی فلم میں اجے دیوگن کے اداکار ساتھ ارشد وارثی، جونی لیور، ریتیش دیشمکھ، اداکارہ مادھوری ڈکشٹ، اداکار انیل کپور اور جاوید جعفری بھی اپنے اپنے جلوے دکھاتے نظر آئیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here