ناقابل یقین خبر، انڈے نے لڑکی کو شکست دے کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

0
52

گزشتہ برس فروری میں کیلی جینر نے اپنے انسٹاگرام پروفائل پر ایک تصویر شیئر کی تھی، جسے سب سے زیادہ لائیک کی جانے والی تصویر کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔

اس تصویر کو صرف ایک روز کے اندر ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ بار لائیک کیا گیا تھا۔ 

گزشتہ برس یکم فروری کو پیدا ہونے والی بچی کا نام کیلی نے سٹرومی ویبسٹر رکھا تھا اور اس تصویر میں وہ اپنی ماں کے انگوٹھے کو تھامے ہوئے دیکھی جا سکتی تھی۔ کیلی جینر کی تصویر 18 ملین بار لائیک کی جاچکی ہے، جس نے اپنے نام ورلڈ ریکارڈ کر لیا ہے۔

لیکن دلچسپ بات تو یہ ہے کہ ماڈل کا یہ ریکارڈ اب کسی اور تصویر نے توڑ دیا ہے۔اور آپ کو حیرانی ہوگی کہ یہ ریکارڈ کسی دوسری ماڈل نے نہیں بلکہ ایک انڈے کی تصویر نے توڑا ہے۔

دراصل انسٹاگرام پر ورلڈ ریکارڈ ایگ نامی ایک اکاؤنٹ بنایا گیا، جس میں اس اکاؤنٹ کے مالک نے ایک انڈے کی تصویر پوسٹ کی۔اکاؤنٹ ہولڈر نے انڈے کی اس تصویر کے ساتھ لوگوں سے درخواست کی کہ وہ اسے اتنا لائیک کریں کہ یہ انڈا کیلی جینر کی تصویر کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہو سکے۔

اور ایسا ہی ہوا، اس تصویر نے باآسانی 18 ملین سے زیادائیکس حاصل کرلیے جس کے ساتھ اب یہ ایک انڈا انسٹاگرام پر سب سے زیادہ لائیک کی جانے والے تصویر بن چکا ہے اور اسنے اب تصویروں کا رکاڈ توڑدیا ہے۔

کیلی جینر نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپلوڈ جس میں انہیں ایک انڈے کو گرم زمین پر توڑتے دکھایا گیا تھا۔

اس پر ماڈل نے لکھا کہ ’اس چھوٹے انڈے کی خیر نہیں اب۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here