کرینہ کپور اور اکشے کمار کی نئی فلم گڈ نیوز ستمبر میں ریلیز کی جائیگی

0
26

Kareena Kapoor and Akshay Kumar’s New Film (Good News) Releasing on September 2019

کرینہ کپور اور اکشے کمار کی نئی فلم گڈ نیوز ستمبر میں ریلیز کی جائے گی ممبئی:(22 جنوری 2019) کرینا کپور ناکامی کے بھنور میں پھنسے ہوئے فلمی کیرئیر کا آخری سہارہ پروڈیوسر کرن جوہر کی گڈ نیوز بن گئی ہے، جس میں ہیرواکشے کمار ہونگے۔

فلم کی ریلیزنگ تاریخ کا اعلان ہوگیا ہے۔ یہ فلم ستمبر میں بڑے پردے کی زینت بننے جارہی ہے۔

کرینا کپور نے حالیہ دنوں میں کئی فلموں میں کام کیا اور جلراگر ہوئیں لیکن نہ جانے کیوں ان کو وہ کامیابی نہ ملی جو ماضی میں ان کا خاصا رہی ہے۔

جس کے بعد چھوٹے نواب کی شریک حیات کی نگاہیں لگی ہوئی ہیں اپنی نئی آنے والی فلم گڈ نیوز پر جس میں ان کے ہیرو بن کر ایک بار پھر الشے کمار جلواگر ہورہے ہیں۔

بڑے پروڈیوسر کرن جوہر کی اس نئی فلم کی عکس بندی نھایت تیزی کے ساتھم مکمل کی جارہی ہے، اور اب فلم کی ریلیز کی ڈیٹ کا اعلان بھی کر دیا جا چکا ہے۔

پروڈیوسر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ فلم گڈ نیوز 6 ستمبر کو ریلیز کی جائیگی، فلم کی کہانی گھوم رہی ہے ایک ایسے شادی شدہ جوڑے کے گرد جن کی زندگی دوسروں کے لیےمثال طور پر بن جاتی ہے، کرینا کپور کو یقین ہے کہ وہ اپنی اس نئی فلم گڈ نیوز سے ایک بار پھر سے بالی وڈ میں چھا جانے کے لیے اور سب کی نظروں کا مرکز بننے کیلئے فطری اداکاری سے سب کے دل جیت لیں گی جبکہ تجزیہ کاروں اور نگاروں کے مطابق خوبرو حسینہ کرینا کپور خان کے لیے بھارتی فلموں میں قدم جمانے کے لیےیہ آخری موقع ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here