ادیتی سنگھ پاکستان آگئیں ،کراچی پریس کلب میں شاندار استقبال

0
50

کراچی  ( 92 نیوز)  ادیتی سنگھ بھی  انڈیا کے منفی پروپگنڈے اوچھے ہتھکنڈے اور الزامات کو  بے بنیاد قرار دیتے ہوئے  پاکستان پہنچ گئی۔ بھارتی اداکارہ پاکستان کی محبت میں گرفتار ہیں ،  ہندوستان کی اداکارہ کراچی پہنچ گئیں اور کہا کہ  ہر بار محبت کا ویزہ لگواکر پاکستان پھنچ جاتی ہوں۔

بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ جوہی چاولہ اور پوجا بھٹ کےبعد اداکارہ ادیتی سنگھ بھی پاکستان کی محبت میں کھینچی چلی آئیں ادیتی سنگھ کا کراچی پریس کلب پر شاندار استقبال کیا گیا ۔

اداکارہ کا کہنا تھاکہ  فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ، میرا کی فلم کے پریمیئر پر  بھی پاکستان آنا پسند کرونگی ۔ادیتی سنگھ کے بیان پر اداکارہ میرا کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ ہی نہ رہا ، کہا کہ خارجی پالیسی فنکار کے آڑے نہیں آسکتیں، دونوں جانب فنکار محبت کا پیغام پھیلائیں ۔

پاکستانی اداکارہ نے کہا کہ ہندوستان میں بوہت پیار ملتا ہے،سرحد پار مداحوں کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔

اس سے قبل بھارتی لیجنڈ اداکار رضا مراد ، نصیر الدین شاہ ، مرحوم اوم پوری  سمیت بالی ووڈ انڈسٹری کے کئیں بڑے بڑےنام پاکستان آکر بھارتی پروپیگنڈا کو بے بنیاد قرار دے چکے ہیں۔

سابق انڈین کرکٹر ، وزیر بلدیات  اور ٹی وی شو کی جان سمجھے جانے والے نوجوت سنگھ سدھو  کو وزیر اعظم عمران خان نے  تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت پیش کی جسے قبول کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت بھی کی تھی۔

نوجوت سنگھ سدھو کی  تقریب حلف برداری میں شرکت پر بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں نے واویلا مچایدیا مگر سدھو نے بیان دیا کہ میں ایسی باتوں پر دہان نہیں دیتا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here