اے بی ڈی ویلیئرز نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس لانے کی ذمہ داری اپنے سر سنبھال لی

0
115

لاہور( 17 جنوری2019ء) جنوبی افریقی کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ واپس لانے کی ذمہ داری اپنے سر سنبھال لی، مسٹر360 کے میچزپاکستان میں کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں اور دیگر غیر ملکی کرکٹ اسٹارز کوپاکستان کے دورے کیلئے قائل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، موجودہ دور کے سب سے بہترین اور مایا ناز کرکٹر اے بی ڈیویلیئرپاکستان سوپر لیگ کا حصہ بن گئے ہیں۔اے بی ڈیویلیئرز پاکستان سوپر لیگ میں لاہورقلندرز کی نمائندگی کریں گے۔ جبکہ اے بی ڈیویلیئرز نے پاکستان سوپر لیگ کے میچز کھیلنے کیلئے پاکستان آنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔ اے بی ڈیویلیئرز نےپاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ واپس لانے کیلئے بھی کمر کس لی ہے۔

بین الاقوامی کرکٹ کو واپس لانے کی ذمہ داری اپنے سر لے لی، مسٹر360 کے میچزپاکستان میں کھیلنے کیلئے پرجوش، دیگر غیر ملکی کرکٹ اسٹارز کوپاکستان کے دورے کیلئے قائل کرنے کی کوششیں شروع کردیں۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کے سابق کپتان، موجودہ دور کے سب سے بہترین اور مایہ ناز بلے باز اے بی ڈیویلیئرزپاکستان سوپر لیگ کا حصہ بن گئے ہیں۔اے بی ڈیویلیئرزپاکستان سوپر لیگ میں لاہورقلندرز کی جانب سے کھیلینگے۔ جبکہ اے بی ڈیویلیئرز نےپاکستان سوپر لیگ کے میچز کھیلنے کیلئےپاکستان آنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ اے بی ڈیویلیئرز نےپاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ واپس لانے کیلئے بھی کمر کس لی ہے۔

اس حوالے سے اے بی ڈیویلیئرز نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے پاکستا ن میں میچز کھیلے جانے سے دنیا کے دیگر بہترین کھلاڑیوں کو بھی وہاں جانے کی تحریک ملے گی ۔مارچ 2009 میں سر ی لنکن ٹیم پر حملے کے بعد سے پاکستانی ٹیم اپنے تمام ہوم میچز متحدہ عرب امارت میں کھیلتی ہے حالانکہ گزشتہ سال اپریل میں ویسٹ انڈین ٹیم نے 3 ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کے لیےپاکستان کا دورہ کیا تھا، اے بی ڈیویلیئر ز 9اور10مارچ کوپلان کے مطابق پاکستان سوپر لیگ کے دو میچزلاہورمیں کھیلینگے تو وہ پاکستان میں میچز کھیلنے والے نمایاں ترین غیر ملکی کھلاڑی بن جائیں گے۔ انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ یہ محسوس کرتے ہیں کہ ان کے پاس پاکستان میں میچزکھیل کردنیا کو پیغام دینے کا ایک موقع ہے،وہ کچھ سال پہلے وہاں جانے سے گھبراتے تھے کیوں کہ سب خوفزہ تھے تاہم اب ان کے خیال میں یہ پاکستان جا کر میچز کھیلنے کا بھترین موقع ہے ۔ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں میچزکھیل کر لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں اور اس سےدنیا کو بھی ایک پیغام جائے گا کہ پاکستان انٹر نیشنل کرکٹرز کے جانے کے لیے محفوظ ملک ہے۔ اے بی ڈیویلیئرز نے رواں سال مئی میں شیڈول ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی افواہوں کو مسترد کردیا ہے، جنوبی افریقہ نے آج تک ورلڈ کپ ٹرافی نہیں جیتی ہے تاہم اے بی ڈیویلیئرز جن کی 2015 میں جوہانسبرگ میں 31گیندوں پر بنائی گئی سنچری ابھی بھی ون ڈے کرکٹ کی تیز ترین سینچری ہے،انکا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے درست فیصلہ کیا ،سابق جنوب افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پروٹیز بورڈ کی جانب سے ان سے رابطہ کیا گیا جو مشکل لگتا ہے تو یہ عین ممکن ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے دوران انگلینڈ آکر اپنی ٹیم کو بھرپور سپورٹ فراہم کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here