خوفناک حادثات کا شکار ہونے والے مشہور پاکستانی فنکار

0
201

Top 7 Pakistani Stars Who Have Experienced Life Threatening Accidents

سڑکوں پر رونما ہونے والے حادثات ہماری روزمرہ کی زندگی کا حصہ ہیں- لیکن بعض اوقات یہ حادثات خوفناک اور خترناک بھی ثابت ہوجاتے ہیں اور ان کا شکار ہونے والے افراد جان کی بازی تک ہار جاتے ہیں- ایسے ہی خوفناک اور خترناک حادثات کا شکار چند مشہور پاکستانی فنکار بھی بن چکے ہیں ۔

آئشہ عمر اور اظفر رحمان (Ayesha Omar and Azfar Rehman)

Ayesha Omar and Azfar Khan

مشہور پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر اور اداکار اظفر رحمان کراچی سے حیدرآباد کی جانب سفر کرتے وقت حادثے کا شکار ہوئے- یہ خوفناک حادثہ کراچی سپر ہائے وے پر ان کی گاڑی گرنے کی وجہ سے پیش آیا- اس حادثے میں عائشہ عمر کو چند فریکچر کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اظفر رحمان کی بھی کندھے کی ہڈی ٹوٹ۔ گئی، ان دونوں کو مکمل صحتیاب ہونے میں کافی وقت لگا۔

مومل خالد (Moomal Khalid)

Moomal Khalid

نوجوان پاکستانی خوبصورت فنکارہ مومل خالد کی گاڑی اس وقت ایک دوسری گاڑی سے جاٹکرائی جب وہ اپنے منگیتر شاہ زیب مگسی کے ھمراہ سفر کر رہی تھیں، اس خوفناک حادثے کے نتیجے میں شاہ زیب مگسی کی موت واقع ہوگئی، جبکہ مومل خالد بھی شدید زخمی ہوگئیں۔

نمراہ خان (Nimran Khan)

Nimra Khan

نمرہ خان بھی کار حادثے کے نتیجے میں بری طرح زخمی ہوگئی تھیں، اس حادثے میں ان کی گاڑی ایک جیپ سے ٹکرا کر تباہ ہوگئی تھی، جبکہ خود نمرہ خان کی بھی ایک ٹانگ بھی ٹوٹ گئی۔

حریم فاروق (Hareem Farooq)

Hareem Farooq

پاکستان کی ابھرتی ہوئی خوبصورت فنکارہ حریم فاروق بھی لاہور میں روڈ حادثے کا شکار بن چکی ہیں- اس حادثے میں حریم کا بایاں ہاتھ بھی بری طرح ٹوٹ گیا تھا۔

ھمایوں سعید (Humayun Saeed)

Humayun Saeed

فنکار ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ بھی اپنے عملے کے ساتھ ایک خوفناک حادثے کا شکار ہو چکے ہیں- یہ حادثہ تھائی لینڈ میں اس وقت پیش آیا تھا جب ہمایوں سعید کی گاڑی کے ڈرائیور نے یو ٹرن لیا اور وین ایک ڈبل ڈیکر بس سے جاٹکرائی، اس حادثے میں صرف ہمایوں سعید ہی شدید زخمی ہوئے تھے۔

بابر خان اور ثناؑ خان (Babar Khan and Sana Khan)

Sana Khan and Babar Khan

بابر خان اور ان کی بیوی ثناﺀ خان اپنی گاڑی میں کراچی سے حیدرآباد کی جانب سفر کر رہے تھے کہ لونی کوٹ کے نزدیک ہی گاڑی بےقابو ہو کر الٹ گئی، اس حادثے میں ثناﺀ خان موقع پر ہی دم توڑ گئیں، اور اس فانی دنیا سے چلی گئیں جبکہ بابر خان بھی شدید زخمی ہوگئے تھے۔

خوشبوؑ (Khushboo)

Pakistani Actress Khushboo

پاکستانی فلموں کی مشہور اور معروف اداکارہ خوشبو اپنے بھائی کے ھمراہ لاہور کی جانب سفر کررہی تھیں کہ ان کی گاڑی ٹرک سے جا ٹکرا ئی، اس حادثے میں خوشبو شدید زخمی ہوگئیں جبکہ ان کے بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here