ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوازنیگر پر جنوبی افریقہ میں حملہ

0
160
Arnold Schwarzenegger in Saouth Africa
Arnold Schwarzenegger in Saouth Africa

ہالی ووڈ اداکار سابق بین الاقوامی باڈی بلڈنگ چیمپین آرنلڈ شواسنیگر پر جنوبی افریقہ میں حملہ کیا گیا مگر اداکار بال بال بچ گئے اور فوری طور پر سنبھل گئے۔

رپورٹ کے مطابق 71 سالہ آرنلڈ شواسنیگر جوہانسبرگ جنوبی افریقہ میں ایک تقریب کے دوران اپنے مداحوں سے بات چیت کررہے تھے کہ اچانک ایک شخص نے پیچھے سے آکر انہیں لات ماری حملہ کرنے والے شخص کو پکڑ لیا گیا ہے۔

آرنلڈ شواسنیگر نے موجود وہاں اپنے مداحوں کی جانب سے متفکر پیغامات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فکر کی کوئی بھی بات نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پرشیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آرنلڈ شواسنیگر جو ہانسبرک میں ایک تقریب کے دوران اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر بنا رہے ہیں اور ایک شخص نے پیچھے سے انہیں فلائنگ لات مارتا ہے۔

انہوں نے سماجی سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر ہر کہا کہ یہاں جنوبی افریقہ میں 90 کھیلوں کے مقابلے شروع ہو رہے ہیں جس میں 24000 کھلاڑی ہیں جو اپنی قابلیت سے ہمیں متاثر کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ دی آرنڈ کاسیک افریقہ کے نام سے یہ تقریب ہرسال مئی میں شروع ہوتی ہے جس میں ویٹ لفٹنگ، باڈی بلڈنگ اور کامبیٹ کھیل شامل ہوتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here