ہائی کورٹ نے فلم لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی نمائش روکنے کی درخواست کی جلد سماعت کی ہدایت کرلی

0
157

ہائیکورٹ نے پاکستانی فلم ’لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی نمائش روکنے کی درخواست کی جلد سماعت کی ہدایت کرلی۔لاہورکے ہائیکورٹ کے جج جسٹس امین الدین خان نے نئی فلم لیجنڈ آف مولا جٹ سے متعلق درخواست پرسماعت کی۔

سماعت کے دوران وکیل بزدارحیدر نے کہا کہ فلم کی ریلیزاوراس کی تشہیر کے انتظامات مکمل ہیں، فلم کی ریلیز کے خلاف درخواست پرجلد از سماعت کی جائے۔ لاہورہائیکورٹ نے درخواست پر6 جون کے بجائے 24 اپریل کو سماعت کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ پاکستانی فلم انڈسٹری لالی ووڈ میں 1979 میں فلم ’مولا جٹ‘ ریلیز ہوئی تھی جس نے نہ صرف کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے بلکہ فلم کو آج تک پاکستانی فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین فلم بھی قرار دیا جاتا ہے، اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے نامور ہدایت کار بلال لاشاری نے فلم کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا تاہم کاپی رائٹ کے قانون کی خلاف ورزی پر فلم کی نمائش کو چیلنج کیا گیا ہے۔ فواد خان کی ’دا لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی راہ میں نئی رکاوٹیں دوسری جانب فلم ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ اس سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جانی ہے۔ فلم میں فواد خان مولا جٹ جب کہ حمزہ علی عباسی نوری ناتھ کے کردارمیں نظر آئیں گے، 70 کی دہائی میں بننے والی ’مولاجٹ‘ میں یہ دونوں کردار لیجنڈ اور مشہور اداکار سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی نے ادا کیے تھے۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here