کیا صنم بلوچ رمضا ن ٹرانسمیشن کی میزبانی کرنے والی ہیں ؟اداکارہ نے خود ہی واضح کردیا

0
188
Sanam Baloch

معروف پاکستانی اداکارہ اور ٹیلی ویژن میزبان صنم بلوچ نے رمضان ٹرانسمشن کرنے سے متعلق جھوٹی خبروں کی تردید کردی ہے۔ سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر انہوں نے تردید کرتے ہوئے بتایا کہ میں اس بار کوئی بھی رمضان ٹرانسمشن نہیں کرنے والی کیوں کہ میں کچھ عرصہ وقفہ لینا چاہ رہی ہوں لیکن کچھ چینل اور دوستوں کی جانب سے کال بھی موصول ہوئی ہیں کہ میں کسی چینل پر ٹرانسمشن کر رہی ہوں جس پر مجھے بہت حیرانگی بھی ہوئی۔

صنم بلوچ نے کہا کہ نہ میں کسی بھی چینل کے ساتھ وابستہ ہوں اور نہ ہی میں نے کسی چینل سے معاہدہ طع کیا ہے اور ایسا بھی نہیں ہے کہ میں کسی کے ساتھ معاہدہ کرکے پیچھے ہٹ رہی ہوں۔ سچ تو یہ ہے کہ پہلے دن سے میرا کسی چینل سے یا کسی ایجنسی سے کوئی معاہدہ نہیں رہا اور اگر اب کوئی اس طرح کا دعویٰ کرتے ہوئے نظر آئے تو وہ جھوٹ ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here