پاک بھارت کشیدگی پر عاطف اسلم بھی پہلی مرتبہ بول پڑے

0
144

Pakistani Singer First Time Saying About Indian Music Companies

پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بھارتی جنگی جنون اور پاکستانی مخالفت کے باوجود طویل عرصے کی خاموشی کے بعد بالآخر بیان دے دیا، جب ان کی میوزک ویڈیوز کو بھارتی کمپنیوں نے اپنے یوٹیوب چینلز سے ہٹا دیا۔

پلوامہ حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی کے سبب پاکستانی تمام فنکاروں کیلئے بھارتی کمپنیوں نے اپنے دروازے بند کر دیئے تھے، پاکستانی فنکاروں نے نہ صرف بھارتی شدت پسندی کی بھرپور مذمت کی ہے بلکہ پاکستان کےساتھ وفاداری کا ثبوت بھی دیتے ہوئے خطے کو جنگ میں جھونکنے کے بھارتی اقدام کے خلاف بیانات بھی جاری کئے ہیں تاہم گلوکار عاطف اسلم نے اس صورتحال پر اپنی زبان بند رکھی۔

بھارتی کمپنی ٹی سیریز سمیت دیگر میوزک کمپنیوں نے اپنے یوٹیوب چینل سے پاکستانی گلوکاروں کے گانے ہٹا ڈلیٹ کر دئیے تھے جن میں عاطف اسلم کے متعدد گانے بھی شامل تھے۔ اس معاملے پر عاطف اسلم نے پہلی بار لب کشائی کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت میں مجھے لوگوں سے بہت زیادہ پیار ملتا ہے، مجھے ذاتی طور پر اس کی وجہ بالکل نہیں معلوم کہ میرے گانے یوٹیوب سے کیوں ہٹائے گئے اور پھر دوبارہ انہیں کیوں اپ لوڈ کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گانے ہٹائے جانے پر مداحوں کی جانب سے بھارتی کمپنیوں کے میوزک چینلز سے ان سبسکرائب ہو جانا شاید شدت پسندی کا جواب ہے اور میرے لئے یہ بڑی خوشی کی بات ہے۔

Pakistani Singer First Time Saying About Indian Music Companies

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here