پاکستانی فنکاروں پرپابندی سے بھارت نے اپنابھیانک چہرہ دنیاکودکھادیاہے ،دیامرزا

0
487

Diya Mirza Photos

بالی ووڈ خوبصورت اداکارہ دیا مرزا بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پرپابندی کے خلاف منظر عام پر آگئیں اور بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کو کئی ماہ گزر گئے اوراس پابندی سے جہاں پاکستانی فنکار پریشان ہیں وہیں بالی ووڈ سے وابستہ افراد بھی عاجز آگئے ہیں اور کھل کراس پابندی کے خلاف آواز اٹھاتے جا رہے ہیں۔

حال ہی میں خوبرو اداکارہ دیا مرزا نے اپنی نئی ویب سیریز (کافر) کی لانچنگ کی تقریب کے دوران پاکستانی فنکاروں پرلگائی جانے والی پابندی کے خلاف آواز بلند کی ہے اوراس پابندی کو دونوں ممالک کے لیے نقصان دہ قراردیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس پابندی سے ہم دنیا کو یہ بتارہے ہیں کہ بھارت کتناخوفناک ہے۔ اداکارہ دیا مرزا نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانے پر بھارت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فن ہمیشہ خوف کے ہاتھوں ہی متاثرہوتا ہے اوراسے خوف سے نقصان پہنچتا ہے لیکن خوف ہی کی وجہ سے آرٹ دوبارہ متحد و توانا ہوتی ہے۔

مجھے یقین ہے ہم پر تھوپے گئے تعصبات صرف ہمیں ہی اپنے ہمسایوں سے دور نہیں کریں گے، بلکہ ہمارے ہمسایوں کو بھی ہم سے دور کردیں گے، اداکارہ نے کہا، اور ہم نے خود کو رابطے اور تبادلے کے موقعے سے محروم کردیا ہے۔ ہم دنیا کو صرف یہ دکھا رہے ہیں کہ ہم کتنے بھیانک ہوتے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ دیا مرزا اپنی نئی ویب سیریز(کافر) میں ایک پاکستانی خاتون کا کردار نبھا رہی ہیں جسے اس کے بچے کے ساتھ ہی قیدی بنالیا جاتا ہے تاہم اس قید سے رہائی حاصل کرنے میں ایک صحافی ان کی مدد کرتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here