پاکستانی عورتوں کی چینی مردوں سے دھڑا دھڑ شادیوں کی اصل وجہ سامنے آگئی ؟ جان کر آپ حیران ہوجائیں گے

0
439

Reason of Pakistani Girls Marriages With Chines Boys, You will be surprised by knowing

پاکستانی عورتوں کی چینی مردوں سے دھڑا دھڑ شادیاں ، وجہ کیا نکلی یہ جان کر پاکستانی مرد بُرا ضرور مانے گا۔ کہاوت ہے کہ محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، ایک طرف پاک چین دوستی جہاں آسمان کی بلندیوں کو چُھو رہی ہے تو وہیں پاکستان اور چین کے شہریوں میں محبت کےجذبات بھی ابھر کر سامنے آ رہے ہیں۔ حال ہی میں کئی چینی شہریوں نے پاکستانی شہریوں کی محبت مین گرفتار ہو کر شادیاں رچالیں اور رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ چینی شہریوں کا پاکستان آ کر پاکستانی عورتوں سے شادی کرنا پاک چین دوستی کی زندہ مثال ہے تام پاکستانی مرد شاید اس حوالے سے برا ضرور مناتے ہونگے ۔ حال ہی میں ایک اور پاکستانی نوجوان لڑکی نے چینی شہری سے شادی کر لی ۔

رپورٹ کے مطابق چینی نوجوان شو لونگ نے پاکستانی لڑکی فاطمہ سے پاکستان کے ہی روایتی انداز میں شادی رچالی ۔ شادی کی تقریبات بھی پاکستانی ثقافت کے عین مطابق منعقد کی گئی جس میں چینی شہری شو لونگ کے والدین بھی شریک ہوئے تھے۔ اس موقع پر چینی نوجوان شولونگ نے روایتی شیروانی بھی زیب تن کر رکھی تھی۔ جبکہ نو بیاہتا جوڑے کو ایک ساتھ کافی خوش دیکھا گیا تھا۔ شادی کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب نے بھی شرکت کی جنہوں نے نو بیاہتا جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ حال ہی میں پشاور کی مقامی عدالت میں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار چینی شہری ژوان لنگ اور پاکستانی خاتون زینب نے شادی رچالی تھی۔ چینی نوجوان ژوان لنگ بطور سولر انجنئیر پاکستان میں ملازم جبکہ زینب پشاور کے علاقہ سول کوارٹر کی رہائشی تھی۔ پاکستانی خاتون زینب کی محبت میں گرفتار چینی نوجوان نے نکاح سے قبل اسلام قبول کیا تھا جس کے بعد اس کا نام اذان رکھا گیاتھا۔ قبل ازیں سرگودھا میں بھی ایک چینی باشندے نے پاکستانی دوشیزہ سے شادی کر لی تھی۔ ای خانگ پینگ نے پاکستانی لڑکی نبیلہ کو دیکھتے ہی پسند کر لیا تھا جس کے بعد دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئےتھے۔

Reason of Pakistani Girls Marriages With Chines Boys, You will be surprised by knowing

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here