وہ فلم جس کا پوسٹر شوٹ کروانے کے بعد دونوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ، انکار کیوں کیا ؟

0
250
kareena kapoor and salman

بولی وڈ کی خوبصورت اداکارہ کرینہ کپور خان نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنساری کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا کئی مرتبہ اظہار کرچکی ہیں، تاہم انہوں نے خود ہی کئی مرتبہ ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار بھی کیا۔ سنجے لیلا بھنساری کا شمار بولی وڈ کے ان کامیاب ہدایت کاروں میں کیا جاتا ہے جو اپنے کیریئر میں کئی بہترین فلموں کی ھدایتکاری کر چکے ہیں، جبکہ بولی وڈ کی تقریبن ہر اداکارہ ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند ہوتی ہے۔ایشوریا رائے بچن، دپیکا پڈوکون، رانی مکھرجی اور پریانکا چوپڑا کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے،جو بھنسالی کی سب سے پسندیدہ اداکارائیں مانی جاتی ہیں۔لیکن سنجے لیلا بھنسالی کرینہ کپور خان کو بھی اپنی دو فلموں میں کاسٹ کرچکے ہیں، تاہم اداکارہ کرینہ نے دونوں ہی فلموں میں کام سے انکار کیا تھا۔ لیکن کرینہ کپور دوبارا سنجے لیلا بھنساری کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں، جس کے لیے انہوں نے ایک شرط بھی رکھ دی۔اداکارہ نے کہا کہ اگر سنجے لیلا بھنساری کو ان کے ساتھ کام کرنا ہوگا تو انہیں فی الحال چند اور سال انتظار کرنا پڑے گا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کرینہ کپور سے ایک ایونٹ کے دوران سوال کیا گیا کہ ایسا کیا ہے جو وہ حاصل کرنا چاہتی ہیں لیکن انہیں ابھی تک نہیں ملا؟جس پر اداکارہ نے کہا کہ ’ایسا کچھ ہوگا تو وہ سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ ایک فلم ہے۔ تاہم اداکارہ نے یہ بھی واضح کردیا کہ ایسا ہونے میں ابھی وقت لگے گا، کیوں کہ وہ سنجے لیلا بھنساری کے ساتھ تب تک کام نہیں کرسکتی جب تک ان کا بیٹا تیمور 10 سال کا نہ ہوجائے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سنجے لیلا بھنساری نے کرینہ کپور کو ان کی کامیاب فلم ’باجی راؤ مستانی‘ میں کاسٹ کیا تھا۔ سنجے لیلا بھنساری سال 2000 سے فلم ’باجی راؤ مستانی‘ پر کام کررہے تھے، اس فلم میں وہ سلمان خان اور ایشوریا رائے کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے لیکن ایشوریا کے انکار کے بعد سنجے نے اس فلم میں کرینہ کو کاسٹ کیا۔کرینہ کپور اور سلمان خان نے اس فلم کے لیے ایک پوسٹر بھی شوٹ کروایا تھا، تاہم بعد میں دونوں ہی اداکاروں نے فلم میں کام سے انکار کردیا، اور سنجے لیلا بھنساری نے اپنی فلم پر کام بھی روک دیاتھا۔ سال 2015 میں سنجے لیلا بھنسالی نے دوبارہ فلم باجی راؤ مستانی پر باقاعدہ طور پر کام کا آغاز کیا اور اس میں دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو کاسٹ کیا گیا تھا۔ یہ فلم 2015 کی کامیاب فلم ثابت ہوئی تھی۔ سنجے لیلا نے کرینہ کپور کو اپنی 2013 کی فلم ’رام لیلا‘ میں بھی کاسٹ کیا تھا، تاہم اداکارہ نے چند روز بعد ہی فلم میں کام سے انکار کردیا۔بعد ازاں اس فلم میں بھی دپیکا پڈوکون اور رنویرسنگھ کو ہی کاسٹ کیا گیا اور یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اب ایسا محسوس ہورہا ہے کہ کرینہ کپور خان اپنے کیے ہوئے فیصلوں پر افسوس کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here