مہوش حیات کی نئی فلم ’چھلاوا‘ کا زبردست ٹریلر جاری

0
309

تمغہ امتیاز ایوارڈ کی حامل اداکارہ مہوش حیات کی نئی آنے والی فلم ’چھلاوا‘ کے پوسٹر کے بعد اب زبردست ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اداکارہ مہوش حیات کی فلم ’چھلاوا‘ کا اُن کے مداحوں کوبھی بے صبری سے انتظار تھا اور اب پوسٹر  کے بعد فلم کا آفیشل ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اس فلم میں مہوش حیات زویا رفاقت چوہدری کا کردار ادا کرینگی جس میں اُن کے مد مقابل اصفر رحمان سمیر کا کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔

پاکستانی فلم ’چھلاوا‘ کے 3 منٹ اور 21 سیکنڈ کے اس ٹریلر میں کامیڈی، رقص، سسپینس اور آخر میں ایکشن کے بھی دکھایا گیا ہے۔ اس فلم کے اس ٹریلر کی شروعات مہوش حیات سے شروع  ہوتی ہے جوکہ اپنی والدہ کو خط لکھتی ہوئی نظر آتی ہیں جس میں وہ اپنی والدہ کو بتاتی ہیں کہ اُن کے والد جلال چوہدری سے اسکی زبردستی شادی کرانا چاہتے ہیں جس کے بعد اس فلم میں سمیر کا کردار نبھانے والے اصفر رحمان کی انٹری بھی دکھائی گئی ہے جوکہ اپنے دوست اسد صدیقی کے ساتھ مہوش حیات کے گھر پنجاب پہنچ جاتے ہیں۔

ٹریلر میں خوبصورت اداکارہ زارہ نور بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی ہوئی نظر آرہی ہیں، فلم کے اختتام میں اداکارہ مہوش حیات اوراداکار اصفر رحمان کی جدائی کی وجہ سے زبردست ایکشن اور سسپنس بھی دکھایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ وجاہت رؤف کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم ’چھلاوا‘ میں مہوش حیات، اصفر رحمان، زارا نور عباس، اسد صدیقی، محمود اسلم،عاشر وجاہت اور عدنان شاہ ٹیپو بھی شامل ہیں۔ یہ فلم رواں سال عیدالفطر رلیز کی جائیگی اور سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here