مودی کو غلطی سے ووٹ دینے پر ایک شخص نے اپنی انگلی ہی کاٹ دی

0
78

بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک شہری نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کوغلطی سے ووٹ دینے کے احساس جرم میں اپنی انگلی ہی کاٹ دی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی میں شایعہ ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست اترپردیش کے علاقے بلند شہر میں پیش آیا ہے۔

ووٹ ڈالنے کے بعد اپنی انگلی کاٹنے والے بھارتی شہری کا نام پون کمار بتایا جا رہا ہے۔پون کمار نے ایک ویڈیو بیان میں بتایا ہے کہ دراصل میں ہاتھی کے نشان پر ووٹ ڈالنا چاہتا تھا تاہم غلطی سے پھول کے نشان پر ووٹ ڈال دیا۔ وہ ووٹنگ مشین میں بہت سے انتخابی نشان دیکھ کر تذبذب کا شکار ہو گیا تھا۔

خیال رہے کہ بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کا انتخابی نشان کنول کا پھول ہے جبکہ ہاتھی کا نشان باہوجن سماج پارٹی کا نشان ہے جو بی جے پی کے خلاف انتخاب لڑ رہی ہے۔کہا جاتا رہا ہے کہ پون کمار نامی اس شخص کا تعلق دلت خاندان سے ہے جنھیں بھارت میں سب سے نچلی ذات (اچھوت) تصوربھی کیا جاتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here