مقبول ایپ ٹک ٹاک نے نوجوان کی جان لے لی٬ دردناک واقعہ

1
353

The Most popular app tik tok took a young Boy Salman Zakir’s life, a painful news

گزشتہ روز انڈیا میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے چکر میں ایک 19 سالہ نوجوان سلمان گولی کا نشانہ بننے کی وجہ سے اپنی قیمتی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ 

رپورٹ کے مطابق بھارت کے علاقے جعفر آباد کا رہائشی نوجوان سلمان اپنے دو دوستوں کے ہمراہ انڈیا گیٹ کی سیر کرنے گیا جہاں سے واپس آنے پر اس کے ایک دوست سہیل نے ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے کا کہا اور ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے سلمان کی جانب گن کا رخ کر دیا تاہم غلطی سے پستول سے گولی چل گئی۔

پستول کی گولی سلمان کی گردن میں جا لگی اور سلمان کا کافی خون بہنے لگا یہ صورتحال دیکھ کر سلمان کے دوست سہیل اور عامر اسے اسپتال کے بجائے اپنے قریبی دوست کے گھر لے گئے جہاں سہیل نے خون کے دھبوں کی وجہ سے اپنے کپڑے تبدیل کیےاور بعد ازاں سلمان کو اسپتال لے گئے مگر تاخیر کی وجہ سے جان نہ بچائی جاسکی اور ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کر دی۔

پولیس نے مقتول سلمان کے دونوں دوستوں کو گرفتار کرلیا ہے اور ان پر قتل کے ثبوت مٹانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں- پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر سیہل اور عامر برقت سلمان کو اسپتال پہنچا دیتے تو شاید سلمان کی زندگی بچ سکتی تھی۔

Tik Tok Star Salman Zakir Death News

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here