معروف ڈرامہ ڈائریکٹر سید عاطف حسین انتقال کرگئے

0
19

معروف ٹیلی وژن ڈرامہ ڈائریکٹرسید عاطف حسین گردے ناکارہ ہونے کے باعث دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔

آطف حسین اہل خانہ کے مطابق عاطف حسین کچھ عرصےسےعلیل اوراسپتال میں زیرعلاج تھے انہیں گزشتہ دنوں کراچی کے نجی اسپتال میں داخل بھی کرایا گیا تھا۔

مشہور ڈرامہ نگار عاطف حسین نے آر وائی کے معروف ڈرامے ’ببن خالہ کی بیٹیاں‘ میں بھی ہدایت کاری کی تھی علاوہ ازیں انہوں نے متعدد ڈراموں میں ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کیا تھا جن میں زندگی دھوپ تم گھنا سایا، ایک تمنا لاحاصل، بے قصور وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

انہیں دو دن تک نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا، اب سے کچھ دیر قبل ڈاکٹرز نے اُن کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عاطف حسین کا انتقال گردے فیل ہونے کی وجہ سے ہوا۔ مرحوم کی نمازجنازہ آج 15 مئی بعد نماز عصررحمانیہ مسجد طارق روڈ پرادا جائے گی۔

مشہور ڈائریکٹر سید عاطف حسین کے انتقال پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اُن کے مداحوں نے تعزیتی پیغام بھی لوگوں کے ساتھ شیئر کیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here