معروف پاکستانی موسیقار نیاز احمد انتقال کر گئے

0
15

Niyaz Ahmed Composer Passed Away

 معروف پاکستانی موسیقار نیاز احمد طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے موسیقار نیاز احمد نے نصرت فتح علی خان کی منفرد آواز کے لیے (میرا انعام پاکستان) جیسا ملی نغمہ ترتیب دیا۔

میڈم نورجہاں گلوکارہ کے لیے (نیناں تم چپ رہنا) جیسا گیت ترتیب دیا۔ جب مہدی حسن کی آواز اور نیاز احمد کے سنگیت کا جوڑ ہوا، ناقابل فراموش گیتوں نے جنم لیا۔ ان کے مشہور زمانہ گیت البم (کہنا اْسے) کی موسیقی اْنھوں نے ہی ترتیب دی تھی۔

میڈم عابدہ پروین کے لیے بھی دھنیں ایجاد کیں۔ (اتنے بڑے جیون ساگر میں) جیسا ملی نغمہ کمپوز کیا تھا، جسے صوفی موسیقار الن فقیر نے اپنی آواز دی۔ (دیکھ تیرا کیا رنگ کر دیا)، (یہ شام اور تیرا نام) اور (پاس آکر کوئی دیکھے) جیسے معروف نغموں کی دھنیں بھی اْن ہی کی تخلیقی اپج کا نتیجہ ہیں، نیرنور، گل بہار بانو اورگلوکار محمد یوسف سمیت پاکستان کے کئی معروف گلوکاروں نے اْن کے کمپوز کردہ دھنوں پر گیت گائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here