عالمی ادارے یاسین ملک کی طبی بنیادوں پر رہائی میں اہم کردار ادا کریں:مشال ملک

0
85

کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی جیل میں زیر حراست ان کے بیمار شوہر کی طبی بنیادوں پر رہائی میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔

لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشال ملک نے اپنے خاوند کی قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں شری نگر سے غیر قانونی حراست، ان کی نیو دہلی اور بعد میں تہاڑ جیل منتقلی کی تکلیف دہ تفصیلات بھی بتائیں۔ یاسین ملک نے بھارتی حکام کی طرف سے اپنی غیر قانونی حراست کے خلاف اور اپنے مطالبات منوانے کیلئے گزشتہ بارہ روز سے تادم مرگ بھوک ہڑتال کررکھی ہے۔ جسکی وجہ سے وہ انتہائی کمزوراور بیمار ہوگئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here