جنون بینڈ نے ورلڈ کپ کیلئے نیا ترانہ ’چھولے آسماں‘ ریلیز کردیا

0
193
Junoon New Song for Pakistan Cricket Team for ICC World Cup 2019
جنون کا ورلڈ کپ ترانہ ’چھولے آسماں‘ ریلیز—. اسکرین گریب

پاکستانی معروف بینڈ (جنون) نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے 23 سال بعد اپنا نیا ترانہ (چھولے آسمان) ریلیز کردیا۔

گزشتہ ہفتے مشہور بینڈ جنون نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ وہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے نیا ترانہ پیش کرنے والے ہیں، یہ ترانہ پوری قوم سمیت خاص طور پر ان احباب کے لیے ہوگا جن کو معاشرے میں اتنی اہمیت نہیں دی جاتی۔

جنون بینڈ  نے 2 منٹ 59 سیکنڈز پر مشتمل (چھولے آسمان)  نیا ترانہ ریلیز کردیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی پوری قوم کرکٹ کے جنون میں مبتلا ہے۔ (چھولے آسمان) جنون بینڈ میں ہمیشہ کی طرح جوش و ولولے سے بھرپور گلوکاری کرنے والے گلوکار علی عظمت نے گایا ہے جن کا گٹارسٹ سلمان احمد اور برائن نے بھی ساتھ دیا ہے۔

جنون کے (چھولے آسمان) میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کے ہر کونے سے لوگ خواہ وہ ہندو، عیسائی یا سکھ ہوں، سب ہی پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کی جیت کے لیے دعاگو ہیں۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے، بڑے، بوڑھے اور عورتیں سب ہی کرکٹ کے دیوانے ہیں اور پاکستان کی جیت کا انتظار کرتے ہیں۔

چھولے آسمان ترانہ پوری قوم کو یہ پیغام دیتا ہے کہ پاکستان سب کا ہے اور ہم سب ایک متحد قوم ہیں کوئی کسی سے جدا نہیں ہے۔

جنون نے سن 1996 میں بھی ورلڈکپ کے لیے ترانہ تیار کیا تھا اور اس طرح یہ ورلڈکپ کیلئے 23 برس بعد تیار کیا جانے والا ترانہ ہے۔

ِ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here