بھارتی تہاڑ جیل کےسپرنٹنڈنٹ نے مسلمان قیدی کی پیٹھ پر اوم کا نشان دغوادیا

0
146

انڈیا کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل کے جیلر نے مسلمان قیدی کی پیٹھ پر گرم دھات سے ہندئوں کا مذہبی نشان اوم کا نشان دغوا دیا۔

بھارت کے ذرائع ابلا غ کی رپورٹ کے مطابق تہاڑ جیل میں قید نبیر نامی مسلمان قیدی نے اپنے وکیل کے توسط سے دہلی کی کڑکڑ ڈومہ کورٹ میں بتایا ہے کہ بیرک میں انڈکشن چولہا کام نہ کرنے کی شکایت پر جیلر راجیش چوہان نے اسے پہلے بری طرح زد و کوب کیا اور اس کے بعد برہنہ پیٹھ پر دھات کی سلاخ سے زبردستی ہندوں کا مذہبی نشان اوم کا نشان دغوا دیا۔

نبیر نے یہ الزام بھی عائد کیا ہوا ہے کہ جیل انتظامیہ نے اسے دو دن تک بھوکھا رہنے پہ مجبور کیا اور کھانے کے لیے کچھ  بھی نہیں دیا۔تہاڑ جیل کے مسلمان قیدی نے یہ شکایت بھی کی ہے کہ مسلمان ہونے کی پاداش میں اسے نازیبا الفاظ بھی کہے گئے اوراس کا استحصال بھی کیا گیا۔

بھارتی ذرائع کے مطابق مسلمان قیدی کی شکایت پر دوران سماعت کڑکڑڈومہ کورٹ میں جج نے بذات خود اس کی پیٹھ پر بنے اوم کے نشان کا معائنہ کیا اور اس کے بعد تہاڑ جیل کی انتظامیہ کو نوٹس جاری کرنے کا حکم جاری کیا۔

مسلم قیدی نبیر کی شکایت پر دہلی کی کڑکڑڈومہ کورٹ نے جیل انتظامیہ کو دو دن کے اندر رپورٹ طلب کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔ کڑ کڑ ڈومہ کورٹ میں اس کیس کی آئندہ سماعت پیر کو ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here