بولی وڈ کی خوبصورت اداکارہ سوناکشی سنہا نے حیران کن انکشاف کردیا

0
599

Sonakshi Sinha Says: Never got treated like star by my folks-Entertainment News in Urdu-Shan Ali TV

بولی وڈ کی مشہور و خوبصورت اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ ان سے دوستوں اور فیملی کی جانب سے کبھی بھی اسٹار جیسا برتاؤ نہیں کیا گیا۔غیرملکی میڈیا ذراع کے مطابق ایک انٹرویو میں سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ ان کی فیملی اور دوستوں نے کبھی بھی انہیں اسٹار کی طرح ٹریٹ کیا اور اس وجہ سے وہ ہمیشہ اداکاری میں بہتری کیلئے پرجوش ہی رہتی ہیں۔انٹریو کے دوران ان سے جب یہ دریافط کیا گیا کہ وہ مشکل صورتحال میں بھی ہمیشہ نرم مزاجی اور مسکراتے ہوئے کام کیسے کرلیتی ہیں؟ تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں جو بھی کرتی ہوں مجھے اس چیز سے محبت ہے، میرے لئے ہر فلم نئی ہوتی ہے اور میں اسے اپنی شروعاتی فلم کی طرح سر انجام دیتی ہوں۔انکا مذید یہ کہنا تھا نے کہ مجھ سے حقیقی زندگی میں کسی بھی پیار کرنے والے نے ایک بولی وڈ اسٹار جیسا برتاؤ نہیں کیا، چاہے وہ میرے دوست ہی کیوں نہ ہوں، ماں باپ ہوں یا دوست احباب۔ میں آج بھی وہی سونا ہوں جسے وہ جانتے تھے۔ واضح رہے سوناکشی کونئی آنے والی فلم ‘کلنک’ میں دیکھا جاسکے گا جو آج 17 اپریل کو سینما گھروں کی زینت ہوگئی ہے۔

بولی وڈ کی خوبصورت اداکارہ سوناکشی سنہا نے حیران کن انکشاف کردیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here