بالی ووڈ گلوکارہ ایک پاکستانی کودل دے بیٹھی

0
472
Bollywood Singer Nandini Deb & Pakistani Bussiness Man Rana Abid Hussain in JAPAN

بالی ووڈ کی مشہور گلوکارہ نندنی دیب جاپان میں رہائش پذیر معروف پاکستانی کاروباری شخصیت کی محبت میں گرفتار ہوکر جاپان پہنچ گئیں۔ بالی ووڈ کی فلم منا مائیکل کے گانوں کے ساتھ ساتھ سونو نگم اور اے آر رحمان کی دھنوں پر گانوں سے شہرت حاصل کرنے والی بالی ووڈ کی معروف گلوکارہ نندنی دیب جاپان میں مقیم مشہور پاکستانی کاروباری شخصیت اور پاک جاپان بزنس کونسل کے رہنما صدر رانا عابد حسین کی سوشل میڈیا پر آنے والی تصاویر اور خاص طور پر پروگرام ایک دن جیو کے ساتھ پر ہونے والے پروگرام کے وائرل ہونے سے متاثر ہوکر جاپان پہنچ گئیں۔

اس حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گلوکارہ نندنی دیب بزنس مین رانا عابد حسین سے اس حد تک متاثر ہو چکی ہیں کہ وہ رانا عابد حسین کے ساتھ اپنی پوری زندگی گزارنا چاہتی ہیں ان کے والدین بھی رانا عابد حسین سے شادی کے معاملے پر بات چیت کرچکے ہیں۔

رانا عابد حسین کا کہنا ہے کہ ان کا بھارتی گلوکارہ کے ساتھ شادی کا اس وقت کوٗئی ارادہ نہیں ہے تاہم وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کو کم کرنے کے لیے ذاتی طور پر جو بھی کرسکتے ہیں وہ کریں گے، وہ نندنی دیب کے ساتھ مل کر پاک بھارت کے تعلقات کو بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ وہ پروگرام (ایک دن جیو کے ساتھ) سے بہت زیادہ شہرت حاصل کرچکے ہیں اور ان کی فین فالوئنگ جاپان اور پاکستان سے نکل کر دنیا بھر میں پھیل چکی ہے، اس سے قبل بھی کشمیر سے ان کے خاص مداح ان سے ملنے جاپان آئے تھے اور اب بھارت کی معروف گلوکارہ نندنی دیب جاپان پہپنچ گئی ہیں۔ رانا عابد کے مطابق وہ انڈین گلوکارہ کے لیے بالی ووڈ فلم پروڈیوس کرنے کا جائزہ بھی لے رہے ہیں۔

مزید دلچسپ خبروں کے لئیے ہماری ویبسائیٹ کو سبسکرائب کریں شکریہ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here