انگلینڈ کے خلاف جیت قوم کیلئے عید کا تحفہ ہے، سرفراز احمد

0
319
میچ جیتنے کے بعد سرفراز احمد کی میڈےا اے گفتگو
انگلینڈ کے خلاف میچ جیتنے کے بعد سرفراز احمد کی میڈیا سے گفتگو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف جیت کا کریڈٹ کسی ایک کو نہیں پوری پاکستانی ٹیم کو جاتا ہے اور ٹیم نے قوم کو عید سے ہی قبل تحفہ دیا ہے۔ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں مزید بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔

میچ کے بعد سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اچھی اوپننگ شراکت نے ہماری جیت کی بنیاد رکھی، اس کے بعد محمد حفیظ ، بابر اعظم اور بولروں نے ہمیں جیت پر مزید گامزن کیا۔

کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کی اچھی کارکردگی میں فیلڈنگ کا کردار اہم ہوتا ہے ۔انگلینڈ کی ون ڈے سیریز میں ہم نے خراب فیلڈنگ کی تھی تاہم اللہ کا شکر ہے کہ گیارہ مسلسل میچ ہارنے کے بعد ہم نے اچھی کارکردگی دکھائی اور اسی جذبے کو ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں قائم رکھنا چاہتے ہیں۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے کہا کہ پاکستان نے بہت اچھا کھیلا لیکن ہم اس میچ کے اچھی اور مثبت چیزوں کے ساتھ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں جائیں گے۔

میچ کے بہترین کھلاڑی، ”مین آف دی میچ” محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ہمیں ایک جیت کی ضرورت تھی۔ ہم انگلینڈ آئے تھے تو اچھا کھیلنے کے باوجود بار بار ہار رہے تھے۔ کل ہم نے پریکٹس کے بعد میٹنگ کی اور سب کو یہی بتا یا گیا تھا کہ ہم کسی بھی بڑی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہم جو نتائج دے رہے تھے ہماری قومی ٹیم اس سے کہیں بہتر تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here