اداکارہ مہوش حیات اپنا دل ہالی ووڈ کے کس اداکارکو دے بیٹھیں

0
30

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اپنی پہلی محبت کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہالی ووڈ اداکار کینو ریوس ان کے دل میں رہتے ہیں۔

پاکستان کی خوبصورت اورباصلاحیت اداکارہ مہوش حیات پرتو ہرکوئی فدا ہے تاہم وہ خود بھی ایک ہالی ووڈ اداکار کو دل دے بیٹھی ہیں۔

حال ہی میں ایک ٹی وی ریئلٹی شو کے دوران میزبان نے جب مہوش حیات سے ان کی پہلی محبت کے بارے میں دریافت کیا تو اداکارہ نے جواب دیا کہ وہ سائنس فکشن فلم ’دی میٹرکس‘ کے مرکزی اداکار کینو ریوس پردل سے فدا ہیں اور کینو ریوس ہی ان کی پہلی محبت ہیں۔

جبکہ اداکار فیصل قریشی نے جواب دیا کہ پاکستان کی لیجنڈ اداکارہ بابرہ شریف ان کی پہلی محبت تھیں۔ انہوں نے ماضی کا ایک دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا کہ 8 سال کی عمرمیں وہ اپنی والدہ کے ساتھ ایک فلم کے سیٹ پرگئے تھے جہاں پر اداکارہ بابرہ شریف بھی وہیں موجود تھیں۔ وہ بابرہ شریف کے برابرمیں جاکر بیٹھ گئے اور ضد کی کہ میں آج آپ سے شادی کرکے ہی رہوں گا۔

واضح رہے کہ چند روز پہلے اداکارہ مہوش حیات نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے کام سے ہی شادی کرچکی ہیں تاہم جو بھی ان کا شوہر ہوگا اسے ان کے خود مختار ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here