اب میں ملائیکہ اروڑہ سے شادی نہیں کرونگا: ارجون کپور

0
309

بالی ووڈ اداکار ارجون کپور نے ارباز خان کی سابقہ اھلیہ اداکارہ ملائیکہ ارواڑا سے شادی سے متعلق خبروں کی تردید کر ڈالی اور کہا کہ میں ابھی ملائیکا سے شادی نہیں کر رہا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکارارجون کپور کا کہنا تھا کہ ابھی تک میری عمر 33 سال ہے اور مجھے شادی کی ابھی کوئی جلدی نہیں۔ بالی ووڈ فلم اسٹار ارجن کپور نے ملائیکہ ارواڑا کیساتھ شادی سے متعلق تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ وہ میرے لیے بہت خاص ہیں اور اپنی زندگی میں اچھے لوگوں کی موجودگی کواپنے لئیے خوش قسمتی تصور کرتا ہوں۔ یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے ملائیکہ ارواڑا اورارجن کپورکے درمیان نزدیکیوں کی خبریں تیزی کے ساتھ گردش کررہی تھیں اور میڈیا میں باتیں باز گشت کر رہی تھیں کہ دونوں جلد شادی بندھن میں بندھ جائیں گے تاہم ارجن کپور نے ان سب خبروں کو محظ افواہیں قرار دیا ہے۔ ملائیکہ ارواڑا بالی وڈ اداکار اور ہدایت کار ارباز خان کی سابقہ اہلیہ اور اداکار سلمان خان کی بھابھی تھیں جبکہ ارجن کپور معروف پروڈیوسر اور ہدایت کار بونی کپور کے سگے اور لیجنڈری فلم اسٹار مرحومہ اداکارہ سری دیوی کے سوتیلے بیٹے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here